کسان مہا پنچایت میں ہندو۔مسلم ہم آہنگی قابل تعریف:مایاوتی

0
Image: Outlook India

لکھنؤ:(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے مظفر نگر میں منعقد کسان مہاپنچایت کو بنیاد بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)،کانگریس اور بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ایسی کوششیں کچھ لوگوں کو ناگوار گزررہی ہونگی۔

بی ایس پی سپریمو نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کسانوں کی مہاپنچایت میں ہندو مسلم سماجی ہم آہنگی کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور یہ قدم مظفر نگر میں ہوئے فسادات کے زخم کو مندمل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ سابق وزیر اعلی نے پیر کو یک بعد دیگر کئے گئے دو ٹوئٹ میں لکھا کہ” یو پی کے مظفر نگر میں کل منعقد کی گئی زبردست مہاپنچایت میں ہندو مسلم سماجی ہم آہنگی کے لئے کوششیں کافی قابل تعریف ہیں۔ اس سے یقینا سال 2013 میں ایس پی کے میعاد کار میں ہوئے خوفناک فسادات کے گہر زخمیوں کو بھرنے میں تھوڑی مدد لے گی لیکن یہ بہت سارے لوگوں کوناگوار بھی گذر رہا ہوگا’۔ اپنے دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ’کسان ملک کی شان ہیں اور ہندو۔مسلم بھائی چارے کے لئے اسٹیج سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے لگائے گئے نعروں سے بی جے پی کی نفرت سے بوئی گئی ان کی سیاسی زمین کھسکتی ہوئی دکھنے لگی اور مظفر نگر نے کانگریس و ایس پی کے فساد سے بھرے اقتدار بھی یاد لوگوں کے من میں تازہ کردیا ہے’۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS