حکومت باغیوں سے مذاکرات کے لئے تیار:وزیر داخلہ

0

نئی دہلی،(یواین آئی) وزیرداخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت ہتھیار ڈالنے والے کسی بھی باغی سے بات چیت کیلئے تیارہے۔ آسام کے ضلع کاربی آنگلونگ میں متعدد باغی تنظیموں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے پہلے وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں3700 سےزائد باغیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے51 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ہمارا مقصد ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے جوہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں اورانہیں مرکزی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ جو لوگ اب بھی مسلح رہنا چاہتے ہیں،ہم ان پر بھی کام کر رہے ہیں۔‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ بیوروآف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ 51یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔کاربی آنگونگ کاربی لانگری این سی ہلز لبریشن فرنٹ(کے ایل این ایف)،کاربی پیپلزلبریشن ٹائیگر(کے پی ایل ٹی)،پیپلز ڈیموکریٹک کونسل آف کاربی لانگری (پی ڈی سی کے )اور یونائیٹڈ پیپلزلبریشن آرمی(یوپی ایل اے ) کی تمام چھ تنظیموں کے نمائندے دہلی میں موجود ہیں۔ان تنظمیوں کے نمائندوں نے جمعہ کے روزوزارت داخلہ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔خیال رہے اس سال فروری میں ضلع کاربی آنگلونگ میں پانچ دہشت گرد گروپوں کے1040دہشت گردوں نے باضابطہ طورپروزیر اعلیٰ سربانند سونووال کی موجودگی میں گوہاٹی میں ایک تقریب میں ہتھیار ڈال دیئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS