نئی دہلی،(یواین آئي)سپریم کورٹ نے کیرالہ میں کورنا وائرس کے متاثرین بڑھنے کے درمیان 6ستمبر سے گیارہویں کے مجوزہ آف لائن امتحانات منعقد کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر جمعہ کے روزعبوری روک لگادی ہے۔جسٹس ایم خانولکر، جسٹس ریشی کیش رائے اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی ڈویژن بنچ نے درخواست دہندگان رسولشن اے کے وکیل پرشانت کے دلائل سننے کے بعد ریاستی حکومت کے آف لائن امتحان منعقد کرنے کے فیصلے پر اس معاملے کی آئندہ سماعت کی تاریخ (13 ستمبر) تک کے لئے عبوری روک لگا دی۔عدالت عظمی نے حکومت کیرالہ کے اس فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے پہلے،ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر توجہ نہیں دی۔واضح رہے کہ کیرالہ میں روزانہ کوروناوائرس کے 30ہزار متاثرین سامنے آرہے ہیں، جو قومی اوسط کا 70 فیصد ہے۔درخواست دہندگان نے آف لائن امتحان منعقد کرنے کے فیصلے میں مداخلت کرنے سےہائی کورٹ کے انکار کرنے کے بعد عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
کیرالہ میں آف لائن امتحان کے انعقاد پر عبوری روک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS