کابل ایئرپورٹ کی بحالی کے حوالے سے ابھی تک قطر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں

0

کابل،  (یو این آئی/اسپوتنک) طالبان نے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بحالی پر قطر کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ طالبان کو کابل ایئر پورٹ کو چلانے کے لیے تکنیکی مدد کی ضرورت ہے، لیکن وہ سیکورٹی کی ذمہ داری اپنے پاس رکھیں گے۔ قطر ایئرپورٹ پر غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی موجودگی کی اجازت دینے کے حق میں ہے۔
ہم صورتحال کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہوائی اڈے سے پروازیں معمول کے مطابق چل سکیں۔ اس سے قبل ترکی نے لاجسٹک اور تکنیکی دونوں پہلوؤں پر مدد کی پیشکش کی ہے۔ ہم نے اس معاملے پر قطر سے بھی رابطہ کیا ہے، حالانکہ ہم ابھی کسی فیصلے پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS