مجھے کب کیا بولنا ہے کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں : راوت

0
Image: Economic Times

نئی دہلی:(یو این آئی)،کانگریس کے پنجاب کے انچارج اورپارٹی کے جنرل سکریٹری ہریش راوت کے کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں 2022 انتخابات لڑنے سے متعلق بیان پر ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری پرگٹ سنگھ نے سوال اٹھایا ہے جس پر مسٹر راوت نے کہا کہ انہیں کب اورکیا بولنا ہے اس بابت کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسٹر راوت نے کہا کہ وہ بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کہاں ، کب اور کیا کہنا ہے ، اس لیے ہر ایک کو پرسکون رہنا چاہیے اور کسی کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سدھو کیمپ کے پرگٹ سنگھ نے ان کے اس بیان پر اعتراض کیا تھا کہ وہ 2022 کے انتخابات کیپٹن کی قیادت میں لڑیں گے ، راوت نے کہا کہ کانگریس کے پاس سونیا گاندھی اور راہل گاندھی جیسے قومی چہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پارٹی کے پاس کیپٹن امریندر سنگھ ، نوجوت سنگھ سدھو اور یہاں تک کہ پرگٹ سنگھ جیسے رہنماؤں کے چہرے ہیں۔
پنجاب کی سیاست میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری پرگٹ سنگھ نے کہا کہ چند ماہ قبل ہائی کمان کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی کھڑگے کمیٹی کے دورے کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 2022 کے انتخابات کے تحت سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں لڑا جائے گا، تو مسٹر راوت کس حیثیت سے کہتے ہیں پنجاب کا الیکشن کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں لرا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS