وزیراعظم نے اونی،یوگیش،دیویندراور سندر سے بات کرکے مبارکباد دی، جانیں وجہ

0
image:newindianexpress.com

نئی دہلی:(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیرا لمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر اونی لکھیڑا اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر یوگیش کتھوریا سے بات کرکے انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پیر کو اَونی لکھیڑا سے بات کی اور انہیں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت ملک کے لئے باعث فخر ہے۔ اونی نے پورے ملک سے ملی حمایت کے لئے اظہار تشکر کیا ہے۔
مسٹر مودی نے یوگیش کتھوریا سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے یوگیش کی کامیابی میں ان کی ماں کے تعاون کی بھی ستائش کی۔ یوگیش نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے لئے وزیراعظم کے تئیں اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ٹوکیو پیرا لمپک میں بالترتیب سونے اور چاندھی کے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ان کےعلاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں دیویندر جھاجھاریا اور سندر سنگھ گرجر سے بات کرکے انہیں مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے دیویندر کی کوششوں اور شاندار کھیل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ مہارانہ پرتاپ کی سرزمین سے ہیں اور آپ بھالا پھینکتے جارہے ہیں۔سندر سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا ہے۔ دونوں ایتھلیٹوں نے مبارکباد اور نیک خواہشات دینے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS