نئی دہلی (ایس این بی): وزیر اعلیٰ اروند کجریوال دہلی میں آلودگی کو کم کرنے کے لئے کناٹ پلیس میں لگائے جا رہے ملک کے پہلے اسماگ ٹاور کا 23اگست کو افتتاح کریںگے۔ کجریوال سرکار آلودگی ہوا کو صاف کرنے کے لئے پائلٹ بنیاد پر یہ اسماگ ٹاور لگا رہی ہے ۔یہ اسماگ ٹاور فی سیکنڈ ایک ہزار گھن میٹر ہوا کو صاف کرکے پی ایم10اور پی ایم 2.5کی مقدار کو کم کرے گا ۔ماہرین آلودگی کو کم کرنے میں اسماگ ٹاور کے اثرات کا تجزیہ کریں گے۔اگر اس کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو دہلی کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے ٹاور لگائے جائیں گے۔وزیر ماحولیات گوپال رائے نے جمعرات کو اسماگ ٹاور کی تعمیر کا معائنہ کرنے کے بعد یہ بات کہی ۔
آج وزیر ماحولیات نے بابا کھڑگ سنگھ مارگ واقع کناٹ پلیس میں لگائے جا رہے ملک کے پہلے اسماگ ٹاور کے تعمیری مقام کا دورہ کرکے معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے اندر ماحولیات کے خلاف وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی قیادت میں دہلی سرکار پوری سنجیدگی کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے۔ پورے ملک کے اندر راجدھانی میں یہ پہلا اسماگ ٹاور لگایا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ اسماگ ٹاور فی سیکنڈ میں ایک ہزار گھن میٹر ہوا کو صاف کرے گا ۔اس کی مدد سے پی ایم 10اور پی ایم 2.5کی مقدار کم کی جاسکتی ہے ۔پوری دہلی کی آلودگی پر اسماگ ٹاور کا کیا اثر پڑتا ہے، یہ بہت اہم ایشو ہے ،کیونکہ اگر ہمیںاس میں کامیابی ملتی ہے اور نتائج مثبت آتے ہیں تو پھر دیگر مقامات پر بھی اس طرح کے اسماگ ٹاور لگانے کا عمل شروع کرنے کے لئے ہم آگے بڑھیں گے۔یہ جو اسماگ ٹاور بن رہا ہے ،اس کا 23 اگست کو وزیر اعلیٰ اروند کجریوال افتتاح کرنے جا رہے ہیں ۔اس کے بعد ہمارے ماہرین اس ٹاور کی نگرانی کریںگے اور آلودگی کو کم کرنے میں اس کا اتنا اثر پڑ رہا ہے،اس کا تجزیہ اور جائزہ لیں گے اور اس کے مطابق سرکار کو رپورٹ دیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گوپال رائے نے کہا کہ دہلی سرکار آلودگی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔چونکہ ابھی بارش کا موسم ہے۔ بارش کے بعد یہ اسماگ ٹاور اپنی پوری اہلیت کے ساتھ کام کرنا شروع کردے گا ۔
کجریوال کے ہاتھوں پہلے اسماگ ٹاور کا افتتاح 23کو: گوپال رائے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS