سشمتا دیو نے کانگریس کو خیر باد کہا

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) مہیلا کانگریس کی صدر اور سابق لوک سبھا رکن سشمتا دیو نے پیر کو کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ، جس سے دیرینہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں گی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے لیکن خط میں استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔محترمہ گاندھی کو بھیجے اپنے استعفی نامہ میں محترمہ سشمیتا دیو نے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک کانگریس کی خدمت کی اور اس دوران ان کی رہنمائی کے لیے مسز گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔ وہ دوسرے کانگریس لیڈروں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے اس دوران ان کا ساتھ دیا۔
کچھ عرصے سے محترمہ سشمیتا دیوی کے استعفیٰ کی خبریں کانگریس سے بار بار آرہی تھیں ، لیکن ہر بار انہوں نے ان خبروں کو غلط کہا اور کئی بار پارٹی نے ان کے استعفیٰ کی خبروں کی تردید بھی کی۔ اس بار انہوں نے صبح میں ہی ایک واضح اشارہ دیا تھا کہ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اپنے نام کے ساتھ ’سابق کانگریس رکن‘ لکھ کر پارٹی چھوڑ دی ہے۔تجربہ کار لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سنتوش موہن دیو کی بیٹی محترمہ دیو سلچر پارلیمانی نشست سے 16 ویں لوک سبھا کی رکن تھیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں کانگریس کے نوجوان رہنما کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا اور وہ کانگریس کے ہر ایجنڈے پر آواز اٹھاتی تھیں اور ایوان میں پارٹی کے لیے بولتی تھیں۔جیسے ہی انہوں نے خاتون کانگریس کا چارج سنبھالا ، انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرنا جاری رکھا اور خاص طور پر مہنگائی اور خواتین کے مسائل پر خواتین کانگریس کو زور دار آواز دی ، لیکن کافی عرصے سے ان کے کانگریس چھوڑنے کی بات چل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS