تعلیم یافتہ افراد کی جیپ پر الٹا ترنگا، چھوٹی مچھلی ہی معطل

0
Image: hindi.thequint.com

بھوپال: (ایجنسی ) 15 اگست کے موقع پر شیوراج سرکارکے وزیر تعلیم اورراج گڑھ کے انچارج ڈاکٹرموہن یادو کی گاڑی پرالٹے جھنڈے کے حوالے سے تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ گاڑی پرایس پی اورکلکٹر بھی تھے، لیکن فقط ڈرائیورکو معطل کر دیا گیا ہے۔وزیر ڈاکٹرموہن یادو نے پرچم لہرانے کے بعد پریڈ کی سلامی لیتے ہوئے جس گاڑی میں سفرکررہے تھے اس میں جھنڈا پورے وقت الٹا رہا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے۔ یہی نہیں، جس تصویر کو وزیرنے ٹویٹرپرشیئر کیا، اس تصویرمیں بھی جھنڈا الٹا ہی لگا تھا۔ حالانکہ معاملہ سمجھنے کے بعد انھوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
جب وزیر تعلیم پریڈ کی سلامی لے رہے تھے تو ضلع کلکٹر نیرج کمار اور ضلع سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما بھی ان کے ساتھ جیپ میں موجود تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ کانگریس کے سینئر ترجمان کے کے مشرا نے ٹویٹ کیا:
کتنا شرمناک ہے! راج گڑھ میں وزیر تعلیم موہن یادو نے جس گاڑی پر سلامی لی، اس پر الٹا ترنگا لگا ہواتھا اوراعلی تعلیم یافتہ ایس پی- کلکٹر بھی موجود تھے۔ جرم تو قبول کیا پرمعطل چھوٹی مچھلی!..گاڑی ڈرائیور۔
اس معاملے میں راج گڑھ پولیس نے تسلیم کیا کہ جھنڈا الٹا رکھا گیا تھا۔ اس صورت میں صرف ڈرائیور پر کارروائی کی گئی اور دو لوگوں کو نوٹس دیا گیا ہے، جبکہ ایس پی راج گڑھ پردیپ شرما نے کہا ہے کہ جھنڈا لگانے کے معاملے میں ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے، اسی طرح دو دیگر افراد کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS