ججوں کے لئے سپریم کورٹ کے 48 وکلاء کے نام شارٹ لسٹ

0
Image:tribuneindia

نئی دہلی: (یو این آئی)ملک کے مختلف ہائی کورٹوں میں ججوں کے عہدوں پر تقرری کے واسطے سپریم کورٹ کے قابل وکیلوں کی شناخت کے لئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کی سرچ کمیٹی نے 48 وکلاء کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ایس سی بی اے کے ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ سرچ کمیٹی کے سامنے غور کے لئے 69 نام آئے تھے، لیکن 9 اگست کو کمیٹی کے اجلاس میں ان میں 48 نام متفقہ طور پر منظور کیے گئے۔
کمیٹی نے گوہاٹی، منی پور، کیرالہ، اتراکھنڈ، دہلی، کلکتہ، الہ آباد، پنجاب و ہریانہ، راجستھان، مدراس، جھارکھنڈ، بمبئی، پٹنہ، تلنگانہ، کرناٹک، اڑیسہ اور جموں و کشمیر کے ہائی کورٹوں کے ججوں کے لئے وکیلوں کی نشاندہی کی ہے۔
کمیٹی کے ارکان میں ایس سی بی اے کے صدر سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ، نائب صدر سینئر ایڈوکیٹ پردیپ رائے، سینئر ایگزیکٹو ممبر مہالکشمی پوانی، سینئر ایڈوکیٹ راکیش دویدی، شیکھر نپھڑے، وجے ہنسریا اور وی گری شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS