اے ٹی ایم میں پیسے نہ ہونے پر بینکوں کو جرمانہ کیا جائے گا

0
Image: Economic Times

نئی دہلی: (یو این آئی) ایک ماہ میں 10 گھنٹے سے زیادہ نقد ی کے بغیر بینکوں کو اب اکتوبر سے 10 ہزار روپے فی اے ٹی ایم جرمانہ ادا کرناہوگا۔ریزرو بینک آف انڈیانے آج تمام بینکوں کے چیئرمین، منیجنگ ڈائرکٹر زاور چیف ایگزیکٹیوآفیسرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ اطلاع دی ۔ مرکزی بینک نے کہا کہ یہ التزام اے ٹی ایم میں نقد رقم کی مناسب دستیابی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ یہ التزام یکم اکتوبر 2021 سے نافذ العمل ہوگا اور وہ بینک جو وائٹ لیبل اے ٹی ایم میں نقد رقم سنبھالنے میں ناکام رہتے ہیں ان پر 10 ہزار روپے فی اے ٹی ایم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اے ٹی ایم مہینے میں 10 گھنٹے سے زیادہ کیش لیس رہتا ہے پر جرمانہ لگایاجائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS