ڈاکٹروں نے نوازشریف کو سفرکرنے سے روک دیا

0

لاہور(ایجنسیاں) : مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔رپورٹ کے مطابق لندن میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وائرس کی وبا کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیئے۔سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہیئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت کے بارے میں آگاہ ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے

کہ کو وڈ کی وجہ سے نواز شریف کی بیماری کو ادویات کے ذریعے مینیج کیا گیا ہے، نواز شریف کو اب انجیو گرافی اور ممکنہ انجیو پلاسٹی کرانی چاہیئے۔سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مستحکم پلیٹلیٹس نواز شریف کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں، نواز شریف کو صحت بخش کھانا اور ورزش کرتے رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو کم سے کم ٹینشن لینے کا کہا گیا ہے تاکہ اس کے صحت پر منفی اثرات نہ ہوں۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کے لندن میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے انہیں بتایا ہے کہ انہیں پاکستان کی جیل میں لمبے وقت کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔عدالت میں جمع کرائی گئی سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے دل کی شریانیں تنگ ہو رہی ہیں۔نون لیگ کے قائد کی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہیمٹالوجی اور گردوں کے اسپیشلسٹ کی کلیئرنس کے بعد نواز شریف کے دل کے مرض کا علاج کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS