راہل گاندھی کا ٹوئٹر حکومت کے دباؤ پر بلاک کیا گیا: کانگریس

0
Newindian express

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کو آزادی اظہار پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر انڈیا نے حکومت کے کہنے پرجانبدارانہ انداز میں یہ قدم اٹھایا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے حکم پرراہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بلاک کیا گیا ہے اور ٹوئٹر انڈیا کا یہ اقدام اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ٹوئٹر انڈیا دوہرا معیار اپناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس تصویر کے پوسٹ کئے جانے پر راہل گاندھی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کیا گیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کئی اہم لوگوں نے راہل گاندھی کے دورے سے صرف دو دن قبل 2 اور 3 اگست کو ٹوئٹر پر ایسی ہی تصاویر پوسٹ کی تھیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں پر ہونے والے مظالم کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کے بجائے دلتوں کے پر ہورہے ظلم و ستم کے خلاف آگے بڑھ کر لڑائی لڑ رہے راہل گاندھی جیسے لیڈروں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دریں اثنایوتھ کانگریس نے آج یہاں راہل گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی نے ٹوئٹر انڈیا کو بتایا کہ وہ مودی حکومت سے نہیں ڈرتے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS