افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 ہلاک

0
Image: The New York Times

کابل:(یو این آئی) افغانستان کے قندوز اور نیمروز صوبوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دونوں صوبوں کے طالبانی گورنروں سمیت 25 جنگجو مارے گئے۔وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں جمعہ کی شب افغانستان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس اور باغی فورسز کے جوانوں کے ساتھ جھڑپ میں صوبے کے طالبانی گورنر سمیت گیارہ جنگجو مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ نیمروز کے زرنج شہر میں طالبانی جنگجوؤں کے ایک اجتماع پر فضائیہ کے حملے میں طالبانی گورنر عبدالخالق سمیت 14 جنگجو مارے گئے ۔
اس کے علاوہ صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد اور صوبہ تخار کے دارالحکومت تلیکان پر طالبان کے حملوں کو گزشتہ رات سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ۔ شہروں کے مضافات میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے مئی سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان کی طرف سے تشدد میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے افغان فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور روزانہ فضائی اور زمینی کارروائی کے ذریعے جنگجوؤں کا خاتمہ کر رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS