پورا ملک مدھیہ پردیش کے سیلاب متاثرین کے ساتھ : مودی

0
Image:in.news.yahoo.com

بھوپال: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع اس وقت سیلاب کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت بحران کی اس گھڑی میں ریاست کے ساتھ ہے ۔مسٹرمودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے ’ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت مدھیہ پردیش میں ’ان اتسو‘ کے آغاز کے موقع پر دہلی سے خطاب کیا ۔ بھوپال میں منعقدہ مرکزی تقریب میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مختلف اضلاع کے متعلقہ انچارج وزراء موجود تھے۔ویڈیو کانفرنسنگ اور سوشل میڈیا کی مدد سے ریاست کے تمام اضلاع میں نشر ہونے والے اس پروگرام کے تحت ریاست کی 25 ہزار سے زائد راشن دوکانوں سے غریبوں میں اناج کی تقسیم کی مہم شروع کی گئی ، جس کے تحت تقریبا ایک کروڑ 15 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں سیلاب کی خوفناک صورتحال ہے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں پورا ملک مدھیہ پردیش کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وزیر اعلیٰ چوہان اور پوری ٹیم راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے۔ متاثرین کو ہر قسم کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفت کوئی بھی ہو ، اس کے دور رس اثرات ہوتے ہیں۔ پورا ملک مدھیہ پردیش کے ساتھ ہے۔
مسٹر مودی نےملک میں تقریبا سوا سال پہلے پیدا شدہ کورونا بحران کا ذکر کرتے ہوئے کی ہمارے ملک کی آبادی کافی ہونے کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر چیلنجز بھی سامنے آئے ۔ لیکن ہم سب نے مل کر ان کا مقابلہ کیا اور بہتر طریقے سے اس کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام چیلنجز کا یکجہتی سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ملک کے تقریبا 80 کروڑ غریبوں کو سرکار نے مفت راشن فراہم کیا ۔ دیسی ویکسین تیار کی گئی اور کل تک ہم ملک میں 50 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین شہریوں کو لگا چکے ہیں ، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے اور ایک خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS