نئی دہلی: (یو این آئی) قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما کو اگلے تین سال کے لیے دوبارہ کمیشن کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے ہفتے کے روز یہاں اطلاع دی ۔ مرکزی وزارت برائے اطفال و خواتین کی ترقی نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ شرما کی دوبارہ خواتین کمیشن کے عہدے پر تقرری اگلے تین سال کے لیے ہوگی۔ یہ تقرری آج ہفتہ 7 اگست 2021 سے موثرتصور کی جائے گی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا مرکزی حکومت محترمہ ریکھا شرما کو قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت سے 07.08.2021 سے تین سال کی مدت تک ، 65 سال کی عمر تک اور آئندہ احکامات تک ان میں سے جو بھی پہلے ہو، کے لئے دوبارہ نامزد کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS