بی سی سی آئی: آئی پی ایل میں ببل ٹو ببل ٹرانسفرکی اجازت

0

نئی دہلی: (یو این آئی) انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے بقیہ مراحل کے لئے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہند ۔ سری لنکا وائٹ بال سیریز میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ببل ٹو ببل ٹرانسفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دورے کے دوران کرنال پانڈیا کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد پیدا ہونے والے طبی خطرات کے باوجود یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کرنال کے متاثر کے بعد نو ہندوستانی کھلاڑیوں کو قرنطینہ جانے کی وجہ سے مجبوراً کچھ میچوں سے باہر ہونا پڑا تھا۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے بعد 19 ستمبر سے دوبارہ شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 سیزن میں ببل ٹو ببل ٹرانسفر سے کھلاڑیوں کو چھ دن کے لازمی قرنطینہ سے چھوٹ ہوگی۔ اسی طرح کی چھوٹ انگلینڈ ، کیریبین پریمیئر لیگ اور جنوبی افریقہ کے سری لنکا دورہ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی دی گئی ہے۔
بی سی سی آئی نے جاری 46 صفحات پر مشتمل طبی ایڈوائزری میں کہا’انگلینڈ-انڈیا سیریز، سری لنکا- جنوبی افریقہ سیریز اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے بنائے گئے بایو ببل سے براہ راست آنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم کے معاون عملہ کو لازمی قرنطینہ کے بغیر ان کی متعلقہ ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے بشرطیکہ وہ کچھ ضروری معیارات کو پورا کریں۔ ان تینوں سیریز میں شامل تبصرہ نگار اور نشریاتی عملہ بھی معیارات کو پورا کرتے ہوئے ببل ٹو ببل ٹرانسفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS