نئی دہلی:(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم آفس میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ کو ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافے اور طبی سہولیات سمیت کئی مطالبات کو حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جمعرات کی شام ای پی ایس -95 کی پنشنرز تنظیم راشٹریہ سنگھرش سمیتی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے کہا کہ اس معاملہ پر راشٹریہ سنگھرش سمیتی کے وفد نے پہلے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا “مسائل کو حل کرنے کے عمل میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن آپ لوگ پریشان نہ ہوں۔” اس دوران وزیر اعظم نے مسٹر سنگھ کو ہدایت کی کہ وہ وفد کے ساتھ اس معاملہ پر تفصیلی بات کریں۔
کمیٹی کے چیئرمین اشوک راؤت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مسٹر سنگھ نے ایم پی ہیما مالنی کی موجودگی میں وفد کے دلائل اور حقائق سنے۔ اس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ساتھ وفد کی ایک میٹنگ بھی ہوئی۔
وزیر اعظم کی جتیندر سنگھ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS