دھنباد جج قتل:جوڈیشل افسران کی سیکورٹی کی اسٹیٹس رپورٹ طلب

0
Image: DNA India

نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک جج کے قتل کیس میں جمعہ کو سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جوڈیشل افسران کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹس داخل کرنے کی ریاستوں کو ہدایت دی۔چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی ڈویژن بنچ نے اس مبینہ قتل کے تناظر میں عدالتوں اور ججوں کی سیکورٹی کے مسئلہ پر ازخود نوٹس لیے گئے معاملے کی سماعت کے دوران ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ جوڈیشل افسران کو دی جانے والی سیکورٹی پر اسٹیٹس رپورٹ داخل کریں۔
ڈویژن بینچ نےدھنباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اتم آنند کے مبینہ قتل معاملے کی حال ہی میں تحقیقات شروع کرنے والی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیااور اگلی سماعت کے لئے نو اگست کی تاریخ مقررکی۔جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ 28 جولائی کے واقعے کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی گئی ہے۔ اس پر بینچ نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سے کہا کہ ایسے کئی معاملات ہیں جن میں گینگسٹر اور ہائی پروفائل شخص شامل ہیں اورججوں کودھمکی یا نازیباالفاظ والے پیغام بھیج رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS