خاتون ہاکی کھلاڑیوں پر فخر ہے: مودی

0

نئی دہلی:(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک میں کھیلنے والی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال سے آج بات کی اور کہا کہ ٹیم نے اولمپک میں مضبوطی اور زبردست مہارت کے ساتھ مظاہرہ کیا ہے اور انھیں کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

خاتون ہاکی ٹیم کی ٹوکیواولمپک میں بدھ کے روز سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں کی شکست کے بعد وزیراعظم نے رانی رامپال اور ٹیم کے کوچ سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انھیں کھلاڑیوں پر فخر ہے اور وہ انھیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں میں زبردست مہارت ہے اور انہوں نے بڑی مشکل کے ساتھ مظاہرہ کیا اور اب انھیں آگے دیکھنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شکست و فتح زندگی کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو دل نہیں توڑنا چاہیے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا،’ٹوکیو اولمپک کو ہماری ہاکی ٹیموں کے شاندار مظاہرے کے لیے یاد کیا جائے گا۔ آج اور پورے کھیلوں کے دوران ہماری ہاکی ٹیم نے مضبوطی اور زبردست مہارت کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم پر فخر ہے۔ آگے کے کھیلوں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات‘۔

قابل ذکر ہے کہ خاتون ہاکی ٹیم ارجنٹینا کے خلاف سبقت بنانے کے باوجود ٹوکیو اولمپک کی ہاکی کے مقابلے کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز 1-2 سے ہار گئی اور اب وہ کانسے کے میڈل کے لیے گریٹ برٹین کی ٹیم سے کھیلے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS