سری لنکا نے دوسرے ٹی20 میں ہندوستان کو 4 وکٹ سے شکست شکست دی

0

کولمبو (ایجنسیاں) سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ہندوستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ جمعرات کو کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی سے سیریز کا فیصلہ ہو گا۔ سری لنکا نے کورونا سے متاثر ہندوستانی ٹیم کی کمزور بلے بازی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو 20 اوور میں 5 وکٹ پر 132رن کے معمولی اسکور پر روک دیا۔در اصل ٹیم کے آٹھ بہ ضابطہ کھلاڑیوں کے کورونا متاثرہ کرنال پانڈیا کے قریب رابطے میں آنے کے سبب ٹیم میں شریک ہونے میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد وی سی سی آئی نے پانچ نیٹ گیندبازوں کو ٹیم کے ساتھ جوڑا۔ حالانکہ نئے کھلاڑی انھیں ملے موقع کا پورا فائدہ نہیں اٹھا پائے ۔ جواب میں سری لنکا نے 19.4 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 133 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ سری لنکا کو آخری 2 اوور میں جیت کے لئے 20 رن درکار تھے۔ اس کے بعد بھونیشور کمار 19 ویں اوور بولنگ کرنے آئے تھے۔ انہوں نے پہلی 2 بال پر 2 رن بنائے۔تیسری بال پر چمیکا کرونا رتنے نے 6لگا کر میچ پلٹ دیا۔ بھوی نے اس اوور میں 12 رن دیے۔ آخری اوور میں سری لنکن ٹیم کو جیتنے کے لئے 8 رن درکار تھے، جو انھوں نے آسانی سے بنا لیا۔ دھننجے ڈی سلوا 34 بال پر 40 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسی دوران چمیکا کرونا نارتنے نے 6 بال میں 12 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان شیکھر دھون نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن کی سب سے زیادہ پاری کھیلی۔ رتوراج گائکواڑ نے 18 گیندوں پر 21، دیودت پڈیکل نے 23 گیندوں پر 29 رن بنائے ۔ سنجو سیمسن سات اور نتیش رانا’ 9 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بھونیشور کمار نے ناٹ آؤٹ 13 رن بنا کر ٹیم کو 132 تک پہنچایا۔ ہندوستان نے 12 اوور میں 81 رن بنا لیے تھے لیکن اس کے بعد اگلے آٹھ اوور میں ہندوستان محض 51 رن جوڑے اور چار وکٹ گنوائے ۔ سری لنکا کی طرف سے اکیلا دھننجے نے چار اوور میں 29 رن دے کر سب سے زیادہ وکٹ حاصل کیے ۔ وانندو ہسارنگ، دُشمنت چمیرا ’کپتان داسُن شناکا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS