دانتے واڑہ : (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڑہ کے کرندول علاقے میں چار نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹومڈکام ، بھیما مڈکام ، للیتا تامو اور بامن رام نامی نکسلیوں نے گذشتہ روز کرندول علاقے کی پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ۔ یہ نکسلی چولنار دھماکےسمیت متعدد واقعات میں ملوث تھے ۔ پولیس نکسلیوں کوخود سپردگی کر کے معمول کی زندگی گزارنے کے لئے راغب کر رہی ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پالو نے بتایا کہ اب تک 386 نکسلی خود سپردگی کر کے چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS