کابل : (یواین آئی / اسپوتنک) افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہرکیا ۔ اشرف غنی نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر نے فون پر گفتگو کے دوران ان سے اس عزم کا ظاہر کیا ۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’آج شام میں نے صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کی ۔ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ۔ صدر بائیڈن نے مجھے یقین دلایا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (او ڈی ایس ایف) کی مدد جاری رہے گی ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ افغانستان کی حفاظت کریں گے‘‘۔
غنی نے کہا کہ اس دوران جو بائیڈن نے افغانستان کے ساتھ سفارتی اور معاشی شراکتداری کو مستقل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS