طالبان نے افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کی

0
Press Wire18

ماسکو : (یو این آئی،اسپوٹنک) طالبان نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹ کیاکہ “ہم پاکستان میں ایک افغان بچی کے اغوا اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کی گرفتاری اور سزا دینے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ اس طرح کی حرکتوں سے دونوں ممالک کے مابین نفرت پیدا نہ ہو۔ ”
افغان وزارت کے مطابق 16 جولائی کو سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد میں گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا اور کئی گھنٹوں کے تشدد کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد افغانستان نے ہفتہ کو کابل میں پاکستانی سفیر کو احتجاج درج کرنے کے لئے طلب کیا اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کو سزا دیں اور افغان سفارت کاروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
اس کے بعد اتوار کو افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلالیاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS