نئی دہلی : (یو این آئی) راجیہ سبھا نے پیر کے روز پارلیمنٹ کا مانسون سیشن شروع ہونے کے ساتھ ہی اپنے موجودہ اراکین راجیو ساتو،رگھوناتھ مہاپاترا اورسابق اراکین دلیپ کمار اور ملکھا سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کو مرحوم اراکین سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔ بعدازاں ایوان نے خاموشی اختیار کرکے کھڑے ہو کراراکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے 12.24 تک ملتوی کردی گئی۔
Members of Parliament in Rajya Sabha paid tribute to MPs & personalities who lost their lives this year, including veteran actor Dilip Kumar & veteran athlete Milkha Singh.
House has been adjourned till 12.24 pm pic.twitter.com/ej9aYsWfYh
— ANI (@ANI) July 19, 2021
راجیو ساتو اور گوناتھ مہا پاترا راجیہ سبھا کے موجودہ رکن تھے۔ اس کے علاوہ پروفیسراین ایم کمبلے،بلہاری بابو ، اجیت سنگھ ،ماتنگ سنگھ ،جتیندر بھائی لاب شکر بھٹ،رامیندر کمار یادو روی ،جگناتھ پرساد پہاڑیا،محترمہ شانتی پہاڑیا، یوسف سرورخان عرف دلیپ کمار،ملکھا سنگھ اور بھگوتی سنگھ ایوان کے سابق اراکین تھے۔