نئی دہلی : ایس پی لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک تصویر شیئر کر ٹوئیٹ کیا ۔ جس میں انہوں نے بی جے پی حکومت کی مذمت کی ہے اور لکھا کہ حکومت کی مہربانی سے کچھ پولیس والوں کا برتائو پردیش کے پولیس ادارے کی امیج خراب کرتا ہے۔ بی جے پی حکومت میں دوشاشن کی کمی نہیں۔
उप्र में भाजपा सरकार के कृपापात्र बने कुछ पुलिसकर्मियों के दुर्व्यवहार से प्रदेश की समस्त पुलिस की छवि धूमिल होती है.
भाजपा के शासन में दुशासन की कमी नहीं.
घोर निंदनीय! #नहीं_चाहिए_भाजपा pic.twitter.com/tOmmbpe2RZ
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) July 17, 2021
دراصل اکھلیش یادو کا یہ ٹوئیٹ تب آیا ہے جب ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ یہ ویڈیو کانپور گائوں کا ہے جس میں ایک دروغا ایک عورت کی پٹائی کرتا نظر آرہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق دروغا اپنے کچھ سپاہیوں کے ساتھ درگاداسپور گائوں میں کسی کے گھر تفتیش کے لئے گئے تھے۔ اسی دروان گائوں کے ایک نوجوان سے انہوں نے پتا پوچھا تھا اور کسی بات کو لیکر اس نوجوان اور اس کے گھروالوں سے تھانہ انچارج کی بحث ہوگی۔
اسی دوران اس نوجوان کے گھر کی ایک عورت نے دروغا کے ساتھ مارپیٹ کی جس سے دروغا اتنے ناراض ہوگئے کہ انہوں نے عورت کو زمین پر پٹک دیا اور ساری حدوں کو پارکر اس عورت کی چھاتی پر چڑھ کر بیٹھ گئے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور گائوں پولیس نے ٹوئیٹ کر کہا ہے کہ پولیس ٹیم پر اس نوجوان کے گھر والوں نے حملہ کیا تھا،اس حملہ میں وہ عورت بھی شامل ہے۔ اس دروغا کا کالر بھی پکڑا تھا، چونکہ دروغا کو لائن حاضر کر جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لیکن ویڈیو وائرل کر معاملے کو دوسری شکل دی جارہی ہے۔