کیرالا میں زیکا وائرس متاثرین کی تعداد 28 ہوئی

0

تروننتپورم: (یو این آئی) کیرالا میں مزید پانچ افراد زیکا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی۔ وزیر صحت وینا جارج نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں چارخواتین شامل ہیں جن میں دو انایرا، ایک کِجہاکّیکوٹّم اور ایک کُنّوکُجھی کی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک شخص پتّوم کا رہنے والا ہے۔

قبل ازیں کیرالا میں پہلی بار ایک حاملہ خاتون (24) زیکا وائرس سے متاثر پائی گئی تھی حالانکہ وہ چھ دنوں میں صحتیاب ہو گئی اور ایک نجی اسپتال میں صحتمند بچے کو جنم دیا۔ کورونا وبا سے نبردآزما کیرالا میں زیکا وائرس ایک اور بحران کے طور پر ابھر کر سامنےا ٓ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS