اشیا اور سروس ٹیکس کی ملکی معیشت میں سنگ میل کی حیثیت : مودی

0
image:livelaw.in

نئی دہلی :(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام سے ملک میں وصولے جانے والوں ٹیکسوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور یہ معیشت میں سنگ میل ہے۔
جی ایس ٹی حکومت کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر،مودی نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کیا ، “جی ایس ٹی ملک کے معاشی منظرنامے میں سنگ میل کی طرح ہے۔ اس سے ٹیکسوں کی وصولی کی تعداد کم ہوگئی ہے اور عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ بھی کم ہوا ہے۔ ایک ہی وقت میں،اس میں شفافیت،تعمیل اورٹیکس کی مجموعی میں اضافہ ہوا ہے۔ ”
یکم جولائی 2017 کو ملک میں جی ایس ٹی نظام نافذ کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں 66 کروڑ جی ایس ٹی ریٹرن داخل ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS