اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ساجن پرکاش نے تیراکی میں تاریخ رقم کی

0
republicworld.com

احمد آباد(یو این آئی) ہندستان کے ساجن پرکاش نے سیٹے کولی روم میں فینا سے تسلیم شدہ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں 200 میٹر بٹر فلائی مقابلہ میں کسی بھی ہندوستانی کا اب تک سب سے تیز ایک منٹ 56:38سیکنڈ کا وقت نکالا اور اولمپک کھیلوں ٹوکیو 2020 کے لئے اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرلیا۔ساجن اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے والے پہلے ہندستانی تیراک بن گئے ہیں جبکہ کوالیفائرنگ مارک ایک منٹ 56:48سیکنڈ کا تھا۔اولمپک کے لئے کوالیفائنگ وقت کی حد 27جون تھی۔ ساجن کی کامیابی نے ہندستانی تیراکی میں نیا ریکارڈ بنا دیا گیا۔ہندستانی تیراکی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مونال چوکسی نے کہاکہ ہندستانی تیراکی کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ ہم ساجن کی روم کی کامیابی سے خوش ہیں کہ انہوں نے اے کوالیفائرنگ مارک حاصل کیا ہے ۔ ساجن کی کامیابی سے آئندہ نسلوں کو ترغیب ملے گی۔ انہوں نے وبا سے پیداشدہ چیلنجوں کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔
ساجن نے گزشتہ ہفتہ سربیا کے بلغراد میں پچھلی میٹ میں 1:56.96 کا وقت نکالا تھا لیکن روم میں وہ کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے کے لئے پراعتماد تھے ۔ یہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ساجن نے کہاکہ میں نے یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی تھی اور میں نے جیسے ٹریننگ کی تھی اس سے مجھے اعتماد تھا کہ میں یہ مارک حاصل کرسکتا ہوں۔ یہ میرے لئے آخری موقع تھا اور میں جانتا تھا کہ مجھے یہ کام یہیں کرنا ہے میں گزشتہ کئی میٹ میں کوالیفائنگ مارک کے قریب آیا تھا لیکن میرے کوچ پردیپ سر اور میں نے اس طرح کی ٹریننگ کا منصوبہ بنایا کہ میں سربیا اور روم میں اپنی بلند ی حاصل کروں۔ مجھے خود میں اور کوچ پردے سر پر مکمل اعتما د تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ حاصل کرلیا ہے اور اس کے لئے میں پردیپ سر کا شکرگزار ہوں۔تیراکی فیڈریشن کے ایکزکیوٹیو ڈائرکٹر وریندر ناناوٹی نے ساجن کو اس کامیابی کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن میں ہم تمام اس بات سے بہت خوش ہوں کہ ایک ہندستانی تیراک نے اولمپک کھیلوں کے لئے اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی ہندستانی تیراک نے اولمپک اے مارک حاصل کیا ہے ۔ میں ساجن اور ان کے کوچ پردیپ کمار کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔روم ایونٹ میں کنیشا گپتا نے خواتین کی 100میٹر فری اسٹائل مقابلہ میں 57.35سیکنڈ کا وقت نکالا جبکہ شری ہری نٹراج نے مرد 100میٹر بیک اسٹروک میں 53.90سیکنڈ کا وقت نکالا اور محض 0.05 سیکنڈ سے اے مارک حاصل کرنے سے چوک گئے ۔ اس مقابلہ میں اے مارک 53.85سیکنڈ تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS