آئی سی یو میں زیر علاج مریض کو چوہے نے گال پر کاٹ لیا،بی ایم سی دفتر پر عآپ کا مظاہرہ

0

ممبئی: (یواین آئی) عروس البلاد ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ میں ، میونسپل کارپوریشن کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ایک مریض کے گال پر ایک چوہے نے مبینہ طور پر کاٹ لیا، جس کی وجہ سے بدھ کے روز یہاں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ 24 سالہ شرینواس یلپپا ، تین دن قبل جگر کی پیچیدگیوں کے سبب داخل ہوا تھا اور اسے راجواڑی اسپتال ، گھاٹکوپر کے آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پررکھاگیس تھا۔
گزشتہ روز ، اس کی بہن نے اس کی بائیں آنکھ کے نیچے پٹی دیکھی اور ہنگامہ کھڑا کردیا جب بتایا گیا کہ شبہ ہے کہ اس نے مریض کے گال پر کاٹ لیاہے۔
بعد میں،ڈاکٹروں اور شہری حکام نے دعویٰ کیا کہ چوہا کاٹنے سنگین نہیں تھا اور جلد ہی ٹھیک ہوجائے گا ، لیکن مریض کے اہل خانہ کو یقین نہیں آیا۔
میئر کشوری پیڈنیکر نے شبہ ظاہر کیا کہ چونکہ آئی سی یو زیریں منزل پر ہے ، اس لئے جب چوکیدار نے کسی کے عملے کے لیے دروازے کھولا ہوگاتب چوہا وارڈ میں داخل ہوگیا۔
ممبئی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مریضوں کو اس طرح کے واقعات سے بچانے میں ناکامی پر بی ایم سی پر سرزنش کی ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
میئر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ، عآپ کے سربراہ روبن مسکرینہاس نے پوچھا کہ کیا یہ’ممبئی ماڈل‘ہے کیوں کہ اسپتالوں پر چوہوں کا حملہ ہوتا ہے۔پارٹی کے کارکنان نے آج سہ پہر بی ایم سی صدر دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے ‘ماؤس ٹریپ’ پیش کیاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS