واشنگٹن: (یو این آئی) افغانستان میں پاکستان کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے۔
مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت ہے جوبائیڈن نے اب تک عمران خان سے رابطہ نہیں کیا، امریکی صدر کا پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان پر رابطہ ضروری ہے۔
امریکی سینیٹر نے لکھا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان سے انخلا کیسے موثر ہوگا، بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جاسکتے ہیں۔لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا موثر ثابت ہوگا۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ معاملے پر پاکستان کونظر انداز کیا جانا عراق سے بھی بڑی غلطی ہے، واضح رہے کہ سینیٹر لنزے گراہم ری پبلک پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔
افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی۔ سینیٹر لنزے گراہم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS