عالمی یوگا دن کی تقریب مسلم خواتین نے شرکت کرکے یوگا کیا

0
image:Deccan herald

ممبی : (یو این آئ) عالمی یوگا دن کے موقع پر ایک جانب جہاں شھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا وہیں عرس البلاد کے ایک تاریخی مندر میں اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں برقعہ پوش مسلم خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور خود یوگا بھی کیا
ساوتھ ممبی کے تاریخی مادھوباغ مندر سے متصلہ ہال میں بی جے پی کے مقامی کونسلر اتل شاہ نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں اعلی صبح بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اس میں مسلم خواتین بھی بردران وطن کے ھمراہ یوگا کرتے ہوے دکھلائ دی
وارڑ نمبر 220 کے کونسلر اتل شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یوگا کا تعلق صحت سے ہے اسکا مزہب سے کوئ تعلق نہہں ہے نیز وزیراعظم نریندر مودی نے ہماری اس قدیم روایت کو برقرار رکہنے کے لئے جو اقدامات کئے ہے اس کے نتیجے میں آج پورے ملک میں یوگا کرنا ایک عام بات ہوگئی ہے
انہوں نے کہاکہ اسلام میں نماز کی جو ایمیت ہے دراصل وہ بھی پنج وقتہ جسمانی ورزش ہے اور انسانی جسم کو بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے کارآمدثابت ہوتی ہے نیز سائنس نے بھی اسے تسلیم کیا ہے
احساس ملت نامی تنظیم کے سربراہ تبریز میمن جو اس تقریب میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ پروگرام سے قبل دوران ہوگا سوریہ نمسکار کرنے پر ہم۔نے منتظمین سے معزرت کا اظہار کیا تھا جسے قبول کر لیا گیا اور یوگا کے دوران اس ورزش کو نہیں کیا گیا
سلطانہ منصوری نامی باہجاب خاتون نے کہا کہ یوگا کرنا کوئ غیر اسلامی فعل نہیں ہے اور اور اگر اس میں گوئی ایسا فعل نہں ہو جو پرستش کے زمرے میں آتاہو اس میں کوئ قباحت نہں ہے
انجمن باشندگان بہار کے سیکرٹری محمود حکیمی اور دیگر نے اس کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا-

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS