کم سے کم اجرت کے تعین سے متعلق ماہر گروپ جلد ہی رپورٹ پیش کرے گا

0
image:EconomicTimes

نئی دہلی (یو این آئی): مرکزی حکومت نے نامور ماہر معاشیات پروفیسر اجیت مشرا کی سربراہی میں ایک ماہر گروپ تشکیل دیاہے ، جو جلد ہی قومی سطح پر کم از کم اجرتوں کے تعین کے بارے میں حکومت کو تکنیکی معلومات اور سفارشات پیش کرے گا۔ مرکزی وزارت محنت و روزگار نے ہفتہ کو یہاں یہ وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس گروپ کی پہلی میٹنگ 14 جون 2021 کو ہوئی ہے اور اس کی دوسری میٹنگ 29 جون 2021 کو شیڈول ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ اس کے علاوہ جب بھی ضرورت ہو ، حکومت قومی سطح پر کم سے کم اجرت سے متعلق معاملات پر اس ماہر گروپ سے تکنیکی صلاح لے سکتی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس ماہر گروپ کی میعاد تین سال ہے ۔ اس ماہر گروپ کی مدت ملازمت کو 3 سال رکھا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر کم سے کم اجرت اور کم سے کم اجرت طے کرنے کے بعد بھی اس سے مشورہ کیا جاسکے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS