ہندوستانی خواتین ٹیم فالون آن کا شکار

0
image:thetelegraph

برسٹل(ایجنسیاں): انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔ انگلینڈ کے 396/9 کے اسکور کے جواب میں ، ہندوستان کی پہلی اننگز 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کو 165 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ خواتین کا ٹیسٹ میچ چار دن کا ہے ، لہذا فالوآن میں 150+ رنز کی برتری دی جاسکتی ہے۔اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم نے ہندوستان کو فالون پر مجبور کردیا۔ ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں بھی بہتر آغاز نہیں کرپائی اور پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والی سمرتی ماندھانا کیتھرین برنٹ کی گیند پر صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ لیکن اس کے بعدشیفالی ورما اور دپتی شرما نے ٹیم کو سنبھال لیا اور کریز پر موجود ہیں۔دوسرے سیشن کا کھیل جاری ہے اور ہندوستانی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 75رن بناکر میزبان ٹیم سے اب بھی 90رن پیچھے ہے۔ شیفالی ورما 49رن بناکر جبکہ دپتی شرما 16رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی 17 سالہ نوجوان بلے باز شیفالی ورما (96) نے سمرتی ماندھانا(78) کے ساتھ پہلی وکٹ کے 167 رنز کی ریکارڈ شراکت میں ہندوستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ شیفالی کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی اننگز ٹوٹ گئیں۔ دوسرے دن کے اختتام تک ہندوستان کا اسکورپانچ وکٹ پر 187رن تھا۔ تیسرے دن ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یعنی آخری 64 رنز بنانے میں ہندوستان نے 10 وکٹیں گنوا دیں۔ انگلینڈ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر سوفی ایکلیسٹن نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستان کی خواتین کی ٹیم تقریبا ً7 7 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کا آخری ٹیسٹ میچ نومبر 2014 میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھا۔ ہندوستان نے وہ میچ اننگز اور 34 رنز سے جیتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS