ایمس میں اوپی ڈی خدمات شروع

1

نئی دہلی (ایس این بی) :ایمس نے اوپی ڈی کے بعد مریضوں کی بھرتی اور الیکٹو سرجری بھی شروع کردی ہے۔ اب دیگر بیماری کے مریض بھی علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوسکیں گے۔ جن مریضوں کو سرجری کی ضرورت ہے ان کو بھی نجی اور جنرل وارڈ میں داخلہ دیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے بعد جمعہ سے یہاں او پی ڈی خدمات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ پہلے دن صرف آن لائن رجسٹریشن مریضوں کو ہی دیکھا گیا۔ او پی ڈی بلاک میں مریضوں کے رشتہ داروں کو فی الحال کووڈ کے سبب داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ایمس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے شرما کے مطابق کورونا کے مریضوں کی کم ہوتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسپتال میں الیکٹو سرجری بھی شروع کی جارہی ہے۔ جنرل اور نجی وارڈوں میں او پی ڈی کے توسط سے مریضوں کو بھرتی بھی کیا جائے گا۔ یہ حکم فوری اثر سے نافذ کیاگیا ہے۔ اس سے پہلے ایمس نے اسٹیپ بائی اسٹیپ اوپی ڈی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فی الحال سنگین مریضوں کی ایمرجنسی کے توسط سے سرجری ہورہی ہے۔ دوسری لہر میں انفیکشن بڑھنے پر ایمس کے مین کیمپس میں کورونا انفیکشن مریضوں کے لیے 300 سے زیادہ بیڈ کی سہولت کی گئی تھی۔ اب مین اسپتال میں کورونا کے 11 مریض زیر علاج ہیں۔امید ہے کہ دیگر اسپتالوں میں بھی اوپی ڈی خدمات جلد بحال کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

Comments are closed.