فرانس، افریقی ساحل خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں تبدیل لائے گا:ایمانوئل میکروں

0
image:Newsweek

پیرس :(اسپوتنک) فرانس افریقہ کے ساحل خطے میں اپنی فوجی موجودگی کے ماڈل کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، جس سے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری مہم’آپریشن برخان‘کا خاتمہ ہو جائے گا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا’’اپنے اتحادیوں بالخصوص امریکہ اور یورپی ممالک سے مشاورت کے بعد،ہم ساحل پر اپنی فوجی موجودگی میں ایک جامع تبدیلی کا آغاز کریں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
میکرون نے کہا ’’اس تبدیلی میں ماڈل میں تبدیلی شامل ہوگی۔ اس کے تحت اس ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے گا،یعنی آپریشن برخان کا کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس آپریشن کو ایک بین الاقوامی اتحاد کے ذریعہ قائم کیا جائے گا جس میں علاقائی شراکت دار شامل ہوں گے۔
ساحل علاقہ دہشت گردی کی سرگرمیوں اور غیر قانونی نقل مکانی کا گڑھ ہے۔ فرانس نے 2014 میں خطے میں صورتحال کو مستحکم کرنے اور مقامی حکام کو سلامتی برقرار رکھنے میں مدد کے لئے انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS