ممبئی : (یو این آئی) ممبئی کے مغربی مالاڈ کے مالوانی علاقے میں بدھ کی دیررات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
برہان ممبنی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات مالانی گیٹ نمبرآٹھ پر اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا ۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں اورزخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شہر میں بدھ کے روز مون سون کی موسلا دھار بارش ہوئی تھی اور اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS