نائب صدر نے کانپور سڑک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

0
image:http://newsonair.com

نئی دہلی:(یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اترپردیش کے کانپور میں زبردست سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے تئیں رنج کا اظہار کیا ہے۔
وینکیا نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ زخمیوں کے جلد صحیاب ہونے کا تمنا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ’’اترپردیش کے کانپور میں پیش آئے سڑک حادثے کے بارے میں سن کر کافی دکھی ہوں۔ متاثرہ لوگوں کے تئیں رنج کا اظہار کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں مقامی انتظامیہ زخمیوں اور غمزدہ کنبوں کو ہر ممکن راحت اور امداد پہنچا رہی ہوگی ۔ ایشور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS