کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا اصل مقام تک پہنچنے کے لئے چین کرے گا تعاون: اینٹونی بلنکن

0

واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ کا اصل مقام جاننا چاہتا ہے اور چین کو اس کا احتساب کرنا چاہئے۔
اینٹونی بلنکن نے کہا ’’اس کی تہہ تک پہنچنے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہم اگلی وبا کو روکنے کے اہل ہوسکتے ہیں یا نہیں، کم از کم اسے کم کرنے کا ایک بہتر کام کرسکتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نوول کورونا وائرس کے اصل مقام تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیں وہ شفافیت نہیں دکھائی جس کی ہمیں ضرورت ہے اور اس کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چین سے اپیل کی کہ وہ اس وبا سے متعلق تمام معلومات فراہم کریں اور بین الاقوامی انسپکٹرز کو جانچ کی مکمل اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا بھی چین کے مفاد میں ہے۔
اسپوتنک۔ این یو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS