سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر لوٹنے میں دلچسپی نہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

0
image:https://insightonlinenews.in

واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ انھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لوٹنے کی اجازت دیں گے بھی تو انھیں واقعی اس بابت کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے ہفتے کے روز نارتھ کیرولینا میں ریپبلیکن پارٹی کے اجلاس میں کہا،’ہم اپنے ملک کو اس طرح کے انسانی برتاؤ سے نہیں چلنے دے سکتے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ مجھے دو برسوں میں واپس آنے (فیسبک پر) کی اجازت دے سکتے ہیں۔ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘۔
ٹرمپ نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ صدر تھے اور مسٹر مارک زکربرگ اپنی بیوی کے ساتھ وائٹ ہاؤس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسٹر زکربرگ نے میرے بارے میں فیسبک پر نمبر ون پر رہنے کے حوالے سے بات کی تھی۔
سابق صدر نے کہا کہ جس دن سے وہ صدر کے عہدے سے ہٹے اسی دن سے مسٹر زکربرگ کا رویہ ان کے تئیں بدل گیا۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ فیسبک کا ان پر دو برسوں کے لیے پابندی لگانا انھیں ووٹ دینے والے سات کروڑ 50 لاکھ امریکیوں کی بے عزتی تھی۔
فیسبک نے جمعہ کے روز ہی اعلان کیا تھا کہ مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو دو سال کے لیے معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ فیسبک نے کہا کہ اس کے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی کے سبب مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ غورطلب ہے کہ جنوری میں مسٹر ٹرمپ کے فیسبک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS