گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مودی سے بلیک فنگس کے انجیکشن کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اپیل

0

جئے پور : (یواین آئی) وزیراعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرمودی سے بلیک فنگس وبا کے علاج کے لئے انجیکشن امفوٹیرسن کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو وقت پر انجیکشن نہیں مل پارہا ہے جس سے مریضوں کو بہت پریشانی ہورہی ہے۔ انہوں نےمودی سے اپیل کی کہ وقت مقررہ پر امفوٹیرسن انجیکشن کی دستیابی یقینی بنائیں جس سے مریضوں کا وقت پر علاج ہوسکے گا اوران کی جان بچائی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے ریمڈیسور انجیکشن کے ریاستوں کے مختص کا ذمہ مرکزی حکومت نے اپنے ہاتھوں میں لیاتھا، ویسے ہی اب بلیک فنگس کے انجیکشن امفوٹیرسن کا مختص بھی مرکزی حکومت کررہی ہے۔ ریاستوں کو وقت پر انجیکشن نہیں مل پارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر وقت رہتے یہ انجیکشن مریض کو مل پاتے توجان بچائی کاسکتی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS