ممبئی میں پٹرول 101 روپے،ڈیزل 93 روپے کے قریب

0

نئی دہلی: (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن مستحکم رہنے کے بعد ایک بار پھر اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 101 روپے اور ڈیزل 93 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔
ممتاز آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ، ممبئی میں ، پٹرول 26 پیسے اضافے سے 100.98 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 92.99 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول 94.76 روپے اور ڈیزل کا ایک لیٹر 85.66 روپے ہوگیا۔
گزشتہ 4 مئی سے لے کر اب تک 18 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 14 دن تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.36 روپے اور ڈیزل 4.93 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 94.76 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 88.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
چنئی میں ، پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.23 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل 90.38 روپے مل رہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 94.76 —————— 85.66
ممبئی ————— 100.98 —————— 92.99
چنئی —————- 96.23 -—————- 90.38
کولکاتا ———— 94.76 —————— 88.51

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS