واشنگٹن ،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی :(یو این آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے اور اب تک اس موذی وبا سے سترہ اعشاریہ ایک پانچ کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 36.88 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 15 لاکھ 37 ہزار 180 ہوگئی ہے ، جبکہ 36 لاکھ 88 ہزار 220 افراد اس موذی وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ سست پڑ گئی ہے، تاہم اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بھی تین کروڑ 33 لاکھ 6 ہزار 936 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے اب تک 5.96 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے متاثرین کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 134154 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی۔
اسی دوران دو لاکھ 11 ہزار 499 مریضوں کے صحت مند ہونے سے ملک میں اب تک دو کروڑ 63 لاکھ 90 ہزار 584 افراد اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 80232 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 17 لاکھ 13 ہزار 413 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 887 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 37 ہزار 989 ہوگئی ہے۔
جان لیوا کورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برازیل اب دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک اس سے 1.67 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.67 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے میں دنیا میں اب بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 57.39 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 1.10 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
ترکی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 52.63 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 47768 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 50.31 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 1.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 45.10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہو نے والوں کے معاملے میں برطانیہ دنیا میں پانچویں مقام پر ہے۔ اٹلی میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 42.23 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 38.52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79320 ہوچکی ہے۔
جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.98 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 88852 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں 34.59 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 89808 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 29.37 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 80488 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 73،984 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 24.20 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 2.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.65 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 52907 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 19.65 لاکھ کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ تقریبا 1.85 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے کیسز 18.31 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 50908 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں نیدرلینڈ نےچیک جمہوریہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہالینڈ میں اب تک 16.79 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ جان لیوا وبا کی وجہ سے 17906 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 56،601 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چیک جمہوریہ میں کورونا وائرس سے اب تک 16.62 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مہلک وبا سے 30126 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.24 لاکھ سے زیادہ افراد موذی کوروناوائرس میں متاثر ہوئے ہیں اور 21022 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا وبا پھیل رہا ہے جہاں اب تک 8.04 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس متاثر ہوئے ہیں اور 12694 مریضوں کی جانیں جاچکی ہیں ۔
دنیا بھر میں ایک کروڑ 39 لاکھ 13 ہزار 319 کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 407 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 44 لاکھ 55 ہزار 111 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات دگرگوں ہے۔
دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اب تک 36.88 لاکھ سے زائد ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS