یوپی میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے ہوئے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک،سات افراد شدید زخمی

0
image:thefoodietime.com

گونڈا : (یو این آئی) اترپردیش میں گونڈا ضلع کے وزیر گنج پولیس اسٹیشن کے تحت ٹکڑی گاؤں میں تاخیر شب ہوئے دھماکہ میں ایک گھرکی چھت گرجانے سے ایک ہی کنبے کے سات افراد زندہ دفن ہوگئے۔ اس حادثہ میں دیگر سات افراد شدید طورپرزخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کی تاخیر شب ٹکڑی گاؤں میں نورالحسن کے گھر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس خوفناک حادثے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے ملبہ ہٹاکر متاثرہ افراد کو باہر نکالا جن میں سے سات کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ سات دیگر زخمی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ گاؤں والوں کی جانب سے رات کو ہی ڈائل 112 پرموصولہ اطلاع کی بنیاد پرانتظامیہ موقع پرپہنچ گئی۔ جے سی بی اور پوکلینڈ مشین سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے فورنسک ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔ شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ انتظامیہ اور پولیس اور گائوں والوں کی مدد سے امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ بادی النظر کہا جارہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی۔
فی الحال تفتیش جاری ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS