یونیورسیٹیوں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل

0

جے پور: (یواین آئی) راجستھان میں یونیورسیٹیوں کے2020-21 کے ملتوی امتحانات کے انعقاد اور آئندہ تعلیمی سیشن 2021-222 کے بروقت آغاز کیلئےاس معاملہ پر تجویز دینے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اعلیٰ تعلیم کے ریاستی وزیربھنور سنگھ بھاٹی نے کہا کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی ہونے کی وجہ سے آئندہ تعلیمی سیشن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔
بھاٹی نے بتایا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دیوسوورپ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی میں گووند گرو جن جاتیہ وشو ودیالیہ ،بانسواڑہ ، موہن لال سکھاڑیا یونیورسٹی ادے پور اور ہری دیو جوشی یونیورسٹی آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن جے پور سمیت کمشنر کالج ایجوکیشن اور جوائنٹ سکریٹری ہائر ایجوکیشن کو بھی شامل کیا گیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی کوڈ 19 کے موجودہ حالات ، ایم ایچ آر ڈی اور متعلقہ ریگولیٹری باڈیز جیسے یو جی سی ، اے آئی سی ٹی ای ، این سی ٹی ای ، بی سی آئی وغیرہ اور ان اداروں کے ذریعہ کووڈ ۔19 کے نتیجے میں امتحانات کے انعقاد ، تعلیمی سیشن وغیرہ کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً جاری ہدایات اور دیگر سبھی پہلوؤں پراپنی اپنی رائے پیش کریں گے۔
بھاٹی نے کہا کہ تجاویز میں امتحانات آن لائن، آف لائن کرنے، امتحانات کی تاریخ اور نظام الاوقات ، نصاب میں تخفیف ، سوالات وجوابات حل کرنے کے سلسلہ میں متبادل دستیاب کرانے، امتحان کا وقت کم کرنے،جواب کاپیوں کی جانچ ، امتحان کے نتائج جاری کرنے ، پروموٹ وغیرہ کرنے کیلئے جس کلاسز میں اسٹوڈنٹس کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا ممکن ہو ،ان کے کیلئے پرموٹ کرنے اور پرموٹ کے فارمولہ وغیرہ طے کرنے اور آئندہ تعلیمی سیشن شروع کرنے وغیرہ سبھی نکات پرتفصیلی آرا اور سفارشات شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ 15دنوں میں ریاستی حکومت کو سونپ دے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS