ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی ) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز تاریخی ریکارڈ کی سطح پر استحکام رہا۔ اس سے قبل
منگل کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پیٹرول کی قیمت 99.71 روپے فی لیٹر
رہی۔ ڈیزل بھی 91.57 روپے فی لیٹر پر رہا۔
قومی دارالحکومت دہلی میں بغیر کوئی تبدیلی کئے پٹرول 93.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 84.32 روپے فی لیٹر پر برقرار
ہے۔
گزشتہ 04 مئی سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 دن اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں 10 دن کوئی
تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 3.04 روپے اور ڈیزل میں 3.59 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
چینئی میں پیٹرول کی قیمت 95.06 روپے اور کولکاتہ میں 93.49 روپے فی لیٹر رہی۔ چینئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت
89.11 روپے اور کولکاتہ میں 87.16 روپے پر مستحکم رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 93.44 —— 84.32
ممبئی ———99.71 ——91.57
چنئی ——— 95.06 ——89.11
کولکتہ ———93.49 ——87.16

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS