نئی دہلی :ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے کیسس کے بیچ ڈاکٹر جی جان سے مریضوں کو بچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔چونکہ ،کورونا مریضوں پر ریمڈیسیور اور ائیورمیکٹن جیسی دوائوں کے ہرممکن استعمال اوراب ان کے استعمال کو روکنے کے بعد ایلوپیتھی علاج کو لے کر سوال کھڑے ہوئے ہیں۔
ایسے سوال اٹھانے والوں میں یوگ گرو بابا رام دیو بھی شامل ہیں۔ ان کا ایک اہم ویڈو ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ، جس میں ہو کہتے ہے کہ ایلوپیتھی دوائوں کو کھانے سے لاکھوں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اب اس پر تنازع ہورہا ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے تو وزارت صحت کو خط لکھ کر رام دیو پر کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔
وائرل ویڈیو میں کیا کہا رام دیو نے ؟
ویڈیو میں رام دیو کہتے ہیں کہ ایلوپیتھی ایسی بیکار سائنس ہے کہ پہلے ان کی ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن فیل ہوگئی،پھر ریمڈیسیور فیل ہوگئی، پھر اینٹی بائوٹکس بھی فیل ہو گئ، اسٹرائیڈ بھی فیل ہوگئی۔ پلازما تھراپی پر بھی بین لگ گیا۔ ائیورمیکٹن بھی فیل ہوگئی ۔ بخار کے لئے فیبفلو دے رہے ہیں، وہ بھی فیل ہے۔
IMA issues press release over a video on social media where Yog Guru Ramdev allegedly speaks against Allopathy. IMA demands that the "Union Health Minister either accept accusation & dissolve modern medical facility or prosecute him and book him under Epidemic Diseases Act." pic.twitter.com/FnqUefGjQA
— ANI (@ANI) May 22, 2021
رام دیو نے آگے کہتے ہیں کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیا تماشہ ہورہا ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیوں کہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت اتار دیتا ہیں۔ لیکن جسم کے اندر اس وائرس کو ختم نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے بخار ہورہاہے اس کا تو علاج آپ کے پاس نہیں ہے ۔ اس لئے میں جو بات کہ رہا ہوں،اس پر ہو سکتاہے کچھ لوگ اس پر اختلاف کریں۔ لاکھوں لوگوں کی موت ایلوپیتھی کی دوا کھانے سے ہوئی ہے۔ جتنے لوگوں کی موت اسپتال نہیں جانے اور اکسیجن نہیں ملنے سے ہوئی ہے اس سے زیادہ اموات ایلوپیتھی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اسٹرائیڈ کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
پتنجلی آیوروید کے بابا رام دیو نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کی موت کی وجہ ایلوپیتھی ہے۔ انہوں نے اپنی بات کا بچائو کرتے ہوئے کہا کہ ایلوپیتھی سائنس پوری طرح خراب نہیں ہے ۔ ہم جدید میڈیکل سائنس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سائنس ایڈ ٹیکنالوجی کی ہم مخالفت نہیں کرتے ہیں ۔
وزارت صحت کو لکھے خط میں آئی ایم اے نے کیاکہا :
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے مانگ کی ہے کہ مرکزی وزیر صحت یا تو ویڈیو میں لگائے گے الزامات کی تردید کرے اور ملک کی جدید ہلتھ سہولیات کو تحلیل کریں یا پھر بابا رام دیو پر مقدمہ قائم کرکے مہاماری وبا قوانین کے تحت معاملہ درج کریں۔ آئی ایم اے نے پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اس طرح کے بغیر سوچے سمجھے بیان تعلیم یافتہ سماج اور ان بیانوں کے سبب غیر پڑھے لکھے غریب طبقہ کے لئے خطرہ ہے ۔
آئی ایم اے نے کہا ہے کہ کورونا کی جنگ میں 1200سے زیادہ ڈاکٹروں نے اپنی جان گنوا دی ہے ۔بابا رام دیو نے ان ڈاکٹروں کی موت کی توہین کررہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں آئی ایم اے نے رام دیو پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ فارما سوٹیکل کمپنی کے کارپوریٹ فرد ہیں اور انہوں نے اپنی کمپنی کی پیداوار کے بارے میں اکثر جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا ہے ۔
بشکریہ :.jansatta.com
ترجمہ :دانش رحمٰن