دہشت گردی کی کوئی حد نہیں ہوتی: ایم وینکیا نائیڈو

0
image:Indiatv

نئی دہلی: (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی حد نہیں ہوتی اور یہ انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی انسداد دہشت گردی ڈے کے موقع پر یہاں جمعہ کے روز جاری ایک پیغام میں کہا کہ اس موقع پرہمیں ان بے شمار محب وطنوں کو یاد کرنا چاہئے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’یوم انسداد دہشت گردی کے موقع پر ہمیں اپنے ان بھائیوں اوربہنوں کو یاد کرنا چاہئے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنے آپ کو قربان کردیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ دہشت گردی ہرجگہ امن کے لئے خطرہ ہے۔ عالمی شہری کے طور پر ہم سبھی کو انسانیت کے لئے دہشت گردی کے خلاف مل کر ہاتھ ملانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS