موگا : (یو این آئی) انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) کا مگ 21 بیسن لڑاکا طیارہ جمعرات کی دیر رات پنجاب کے ضلع موگا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چودھری کی موت ہوگئی۔
یہ طیارہ باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا۔ اس نے پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے آئی اے ایف ہلواڑہ ہوائی اڈے سے راجستھان کے سورت گڑھ کے لئے پروازبھری تھی لیکن موگا کے واگھاپورانا سب ڈویژن کے تحت لانگیانا گاؤں کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ نے طیارہ نیچے گرنے سے پہلے چھلانگ لگائی ، لیکن نیچے پہنچنے پروہ شدید زخمی ہوگیا اور دم توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ طیارہ سورت گڑھ سے ہلواڑہ پہنچا تھا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایئرفورس،فوج اور ضلع انتظامیہ و پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے آئی اے ایف نے تحقیقات (کورٹ آف انکوائری) کا حکم دیا ہے۔
There was an aircraft accident last night involving a Bison aircraft of IAF in the western sector. The pilot, Sqn Ldr Abhinav Choudhary, sustained fatal injuries. IAF condoles the tragic loss and stands firmly with the bereaved family.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) May 21, 2021
مگ 21 بائیسن طیارہ مگ 21 کی بھی اعلی فورم ہے جو ابھی بھی آئی اے ایف میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ تاہم اس کی پرانی شکل مگ ۔21 کے زیادہ تر طیارے خدمات سے باہر کئے جا چکے ہیں۔