دہلی،کولکاتہ میں پٹرول 93 روپے سے متجاوز

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی) پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں دو دن بعد جمعہ کے روزایک بار پھر اضافہ کیا گیا،جس سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا،جب کہ دہلی اور کولکتہ میں93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کرگیا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافےکے ساتھ ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 19 پیسے مہنگا ہوکر 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 83.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گذشتہ 04 مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،جب کہ سات دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 18 پیسے مہنگا ہوکر 99.32 روپے،چنئی میں 17 پیسے بڑھ کر 94.71 روپے اورکولکتہ میں 19 پیسے اضافہ کے ساتھ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ممبئی ، کولکتہ اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 30 پیسے ، 28 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 91.01 روپے ، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکتہ میں 86.64 روپے میں فروخت ہوا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔
شہر کا نام —پیٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 93.04 ——83.80
ممبئی ——99.32 —— 91.01
چنئی —— 94.71 ——88.62
کولکاتا ——93.11 ——86.64

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS